ترجمان وزارت خارجہ: دہشت گرد گروہ ایم کے او کو انسانی حقوق کے دعویدار کچھ مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے دہشت گرد گروہ ایم کے او کو  انسانی حقوق کے تحفظ کا دعوی کرنے والی بعض مغربی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے اور اس وقت بھی یہ حکومتیں اس دہشت گرد گروہ کو سیاسی و مالی امداد میں ذرہ برابر تذبذب سے کام نہيں لیتیں ویسے یہ بھی یقینی ہے کہ ایم کے او اور ان کے حامیوں کے خواب کبھی نہيں پورے ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا : 29 اگست ایران کے صدر شہید رجائی اور وزیر اعظم شہید با ہنر کی ایم کے او کے دہشت گردوں کے ہاتھوں  شہادت  اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دن ہے ۔ ایم کے او کے مغرب کی حمایت حاصل ہے اورتلخ حقائق کی یاد دلانے والے اس دن کو ایرانی قوم کبھی بھول نہيں سکتی۔

انہوں نے کہا: منافقانہ سازش کے اراکین نے  جو عوامی تحریک سے وجود میں آنے والے  انقلابی اور اسلامی نظام میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے دشمنوں کی منصوبہ بندی  کا نتیجہ تھی ، اس سازش میں ناکامی کے بعد پہلے تو عوام اور حکام کی منصوبہ بند ٹارگیٹ کلنگ شروع کی اور پھر اس کے دہشت گرد سرغنہ فرانس بھاگ گئے اور پھر انسانی حقوق کا دعوی کرنے والی کچھ مغربی حکومتوں کی سیاسی و مالی حمایت سے اسلامی جمہوریہ ایران، ایران کی حکومت اور عوام کے خلفا جرائم کا سلسلہ جاری رکھا۔

کنعانی نے مزيد کہا: انہوں نے  اپنی شرمناک حرکتیں جاری رکھتے ہوئے مجرم صدام  کی آغوش میں پناہ لی اور بعث حکومت کے ساتھ  مل کر اپنے ملک اور ہم وطنوں کے خلاف بزدلانہ جنگ شروع کی۔ ان کی خباثتیں یہیں نہیں رکیں بلکہ انہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے لئے کام کرتے ہوئے جو ریاستی دہشت گردی کے بانی تھے اور ہیں، ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کے قتل میں بھی رول ادا کیا۔ اس طرح سے انسانی حقوق کا دعوی کرنے والی کچھ مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ ایم کے او دہشت گرد گروہ کے دامن پر 17 ہزار بے گناہوں کا خون ہے اور اس وقت بھی یہ حکومتیں اس دہشت گرد گروہ کو سیاسی و مالی امداد میں ذرہ برابر تذبذب سے کام نہيں لیتیں ویسے یہ بھی یقینی ہے کہ ایم کے او اور ان کے حامیوں کے خواب کبھی نہيں پورے ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .